اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ
پاکستان کے محفوظ ترین شہرمیں جرائم بڑھ گئے ، اسلام آباد پولیس کے ریکارڈ کے مطابق رواں سال جرائم کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 25فیصد اضافہ ہوا، سیاسی شخصیات کا پروٹوکول ، وی آئی پیزروٹ کی ڈیوٹیاں پولیس کواصل مقصد شہریوں کے تحفظ میں رکاوٹ بننے لگیں۔
اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں وارداتیں بڑھ رہی ہیں۔ وفاقی پولیس میں ملازمین وتفتیشی افسران کی کمی سے سیاسی شخصیات کا پروٹوکول آڑے آنے لگا۔
وی آئی پیزکی ڈیوٹیاں پولیس کیلئےوبال جان بن گئیں۔ وفاقی دارالحکومت میں آٹھ ماہ میں 103قتل ریکارڈ اقدام قتل 145 ، زنا بالجبراوراغواء کے واقعات 440کے قریب ریکارڈ ہوئے ۔
ڈکیتی ، راہزنی 1000سے زائد وارداتیں شہری 1300سے زائد قیمتی کاروں اورموٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے ۔
پولیس کے مطابق ان وارداتوں میں ملوث زیادہ ترملزمان کوپکڑلیا گیا ہے ۔ ایس ایس پی آپریشن مصطفی تنویرنے بتایا کہ 8ماہ میں1301 ملزمان کوگرفتاراور 21کڑورمالیت کی برآمدگی کی ۔
وفاقی پولیس میں ملازمین وتفتیشی افسران کی کمی اورسیاسی شخصیات کے پروٹوکول آئے روزوی آئی پیزکی روٹ ڈیوٹیاں اسلام آباد پولیس کے لیے الگ وبال جان بنی ہوئی ہے۔