شائع 07 ستمبر 2021 12:47am

افغان شریک حیات رکھنے والے پاکستانی مشکل سے دوچار

طورخم اور چمن بارڈرپر افغان شریک حیات رکھنےوالےپاکستانی مشکل میں پڑ گئے، افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دستاویزات کیساتھ جانے والے افغان باشندوں کو سہولت دینے کی اپیل کردی۔

پاک افغان بارڈر پر افغان باشندوں کے پاکستان آنے پر پابندی کی وجہ سے کابل میں رہائش پذیر افغان شریک حیات رکھنے والے پاکستانیوں کو مسائل نے گھیر لیا ۔

کئی برس سے کابل میں رہائش پذیر ناصر خان نے آج نیوز کو بتایا کہ کئی بار کی درخواست کے باوجود انکی اہلیہ کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں مل رہی ہے۔

تاہم دوسری طرف افغان طالبان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام سے طورخم اور چمن میں افغان عوام کو درپیش مسائل پر بات ہوئی کہ دستاویزات کیساتھ جانے والے افغان باشندوں کو سہولت دی جائے۔

افغان شریک حیات رکھنے والے افراد نے حکام سے مسئلے کے جلد حل کی اپیل کی ہے ۔

Read Comments