شائع 07 ستمبر 2021 12:47am

بجلی کی پیداوار کا طویل مدتی پلان تیار

مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان منظور کرلیا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کہتے ہیں نئے پلان کی منظوری کے بعد مہنگی بجلی کی پیداوار کا خاتمہ ہوگا،ماضی میں ایسے پلان بنا کر گردشی قرضے اور دیگر مسائل سے بچا جاسکتا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

اجلاس میں اٹھارویں ترمیم کے بعد ہائیرایجوکیشن اور پانی تقسیم کے معاملے پر غور کیا گیا، پانی کی تقسیم سمیت صوبوں کے باہمی مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹویٹ کے زریعے بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی پیداوار طویل مدتی پلان منظورکر لیا ہےاس پلان کے تحت مستقبل میں طلب و رسد کی پروجیکشن دیکھ کربجلی پیدا کی جائے گی ،اس پلان کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ طویل مشاورت کی گئی ہے۔

Read Comments