شائع 07 ستمبر 2021 01:10am

'اب عوام کی حقیقی خدمت کا دور ہے'

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ اب نعروں کا نہیں، عوام کی حقیقی خدمت کا دور ہے۔

وزیراعلیٰ کا یوم دفاع پر پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت، بولے آج کا دن پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور قابل فخر باب ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مختلف علاقوں کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ چیلنجز بہت ہیں لیکن ہمارے حوصلے بھی بلند ہیں، عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ فرسودہ نظام کو بدل کرعوامی امنگوں کے مطابق بنا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر کے دن پاک فوج نے بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بہادری کی داستانیں رقم کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے شہدا آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Read Comments