شائع 06 ستمبر 2021 09:06pm

دوطرفہ کثیرالجہتی تعلقات میں وسعت کے خواہاں

آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان باہمی مفادات پرمبنی دوطرفہ فائدہ مند کثیرالجہتی تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے وزیرخارجہ کی ملاقات ہوئی ہے ۔ ملاقات میں سپہہ سالارکا کہنا تھا کہ پاکستان باہمی مفادات پرمبنی دوطرفہ فائدہ مند کثیرالجہتی تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہے ۔ اٹلی کے وزیرخارجہ نے افغانستان بالخصوص انخلاء کے عمل میں پاکستان کے کردارکو سراہا ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ اوراٹلی کے وزیرخارجہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں افغانستان کے لیے انسانی امداد میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان، اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہم باہمی مفادات پر مبنی دوطرفہ فائدہ مند کثیر الجہتی تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہیں ۔

اس موقع پراٹلی کے وزیرخارجہ نے افغانستان بالخصوص انخلاء کے عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا ۔

Read Comments