شائع 04 ستمبر 2021 09:12pm

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی بشمول افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،اس ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اموراورافغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ دونوں ملکوں کےدرمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کےفروغ کےاقدمات بھی زیرغورآئے،برطانیہ وزیرخارجہ کی طرف سےکورونا کی روک تھام میں پاکستان کےاقدامات کی تعریف کی گئی، اس موقع پر دونوں اطراف میں دفاعی،تربیتی،انسداددہشتگردی امورپرتعاون بڑھانے پرزوردیا گیا۔

ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپاامن واستحکام کاخواہاں ہے،اافغانستان میں ایک افغان عوام کی نمائندہ حکومت کی مکمل حمایت کرتےہیں۔

ملاقات میں برطانوی وزیرخارجہ نے افغان صورتحال بشمول کامیابی سے انخلا کے آپریشنز،علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کوسراہا۔ برطانوی وزیرخارجہ نے پاکستان کے ساتھ تمام سطح پر سفارتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہارکیا۔

Read Comments