شائع 04 ستمبر 2021 09:07pm

کراچی:بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں،بجلی غائب شہری پریشان

کراچی میں آج بھی رم جھم،آسمان پرکالی گھٹائوں نےڈیرےڈالےپھر بادل جم کربرسے،سڑکیں تالاب کامنظرپیش کرنےلگیں اور رحمت شہریوں کےلیےزحمت بنی،ایڈمنسٹریٹرکراچی بھی شہرکےدورے پرنکلےاورانتظامات کےدعوےکیے۔

کراچی میں جل تھل، آج بھی ہونےوالی بارش نےسڑکوں کوتالاب میں تبدیل کردیا۔ صدر،لانڈھی کورنگی،ائیرپورٹ،ملیر،سرجانی کےاطراف بھی خوب بارش ہوئی۔

ریکارڈکےمطابق سب سےزیادہ بارش گلشن حدید میں 60 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ قائد آباد 28.5،ناظم اباد 11.4,نارتھ کراچی 11ملی میٹر ، پی اے ایف بیس فیصل 6،سعدی ٹاون 5، ،مسروربیس کےاطراف 3.5ملی میٹر،اورنگی ٹاؤن 2.8،جناح ٹرمینل پر2.4،یونیورسٹی روڈ پر 2.2،ملی میٹر، اولڈ ائیرپورٹ اور سرجانی میں 2،جبکہ ڈی ایچ اے 1میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہریوں نےانتظامیہ کےناقص انتظامات کےباعث رحمت کوزحمت قراردیا۔ جبکہ ایڈمنسٹریٹرکراچی بھی شہرکےدورےپرنکلےاورنکاسی آب کےلیےاقدامات کادعویٰ کیا۔ جبکہ موسم کاحال بتانےوالوں نےرات گئے تک وفقے وقفےسےمختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ جاری رہنےکی نویدسنائی ہے۔

دوسری جانب بارش کے بعد کے کراچی کے مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہے اور چند بوندیں پڑتے ہی ایک سو نوے فیڈرز ٹرپ کرگئے، نارتھ کراچی، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر سمیت متعدد علاقوں کی بتی گل ہوگئی

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا۔ کے الیکٹرک کے 190 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ جس کے باعث نارتھ کراچی ، مسلم ٹاؤن، اورنگی، کورنگی، لیاری،کھارادر، گلشن اقبال، گلستان جوہر سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

Read Comments