اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2021 09:37pm

کراچی کی حقیقی ہیرو پروین رحمان پر مبنی فلم "اِن ٹو ڈسٹ" ایمازون پرائم پر ریلیز

پست طبقےکےلوگوں کی زندگی بدلنےکا عزم لیے جان داؤ پر لگانےدینے والی سماجی کارکن پروین رحمان کے بہیمانہ قتل پر مبنی فلم "اِن ٹو ڈسٹ" 24 اگست کو ایمازون پرائم پر ریلیز کردی گئی۔

آسکرانعام یافتہ مختصرفلموں کےڈائریکٹر اورلینڈو وان اِن سیڈل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی سربراہ پروین رحمان کو پانی چوری کے خلاف اقدامات کرنےپر درپیش مشکلات کو خوبصورتی سے دِکھایا گیا ہے۔

آبادی کےلحاظ سے دنیا کے بڑےشہروں میں شامل کراچی کےسلب ہونے والے حقوق کی آواز بننے والی پروین رحمان کی جدوجہد کے ساتھ ان کےقتل کے بعد ان کی بڑی بہن کو انصاف کےحصول کےلئے تگ و دو کرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔

فلم میں پست طبقےسے ہمدردی،کراچی سے محبت اور اس کے سلب ہوتے حقوق کی تکلیف اور انہیں حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ دو بہنوں کے درمیان لگاؤ اور انسیت سمیت کئی احساسات محسوس کیے جاسکتےہیں۔

پروین رحمان کے کردار میں اندو شرما نے جبکہ بڑی بہن عقیلہ اسماعیل کاکردار سُدھا بھوچھر نے نبھایا ہے۔

انور راشد کا کردار دانش حسین نے ادا کیا ہے۔

مقتولہ پروین رحمان کی بڑی بہن عقیلہ اسماعیل (جو فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہیں)کا کہنا ہےکہ فلم میں ایسا کچھ بھی نہیں جو ملک کےخلاف ہو یا جوعدالت میں ہمارا کیس خراب کرے۔

واضح رہےبدھ کے روز انسداد دہشتگردی عدالت میں پروین رحمان کی بہن کے وکیل نے حتمی دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ عبدالرحمھ سواتی نے کالعدم تحریکِ طالبان کی مدد سے پیرآباد میں ایک متنازعہ زمین کے ٹکڑے پر نامور سماجی کارکن کے قتل کا منصوبہ بنایا۔

عبدالرحیم سواتی جو مبینہ طور پر زمین پر قبضہ کرنے والا ہے، پروین رحمان کے قتل میں ملوث پانچ افراد میں سے ایک ہے۔پروین رحمان کو 2013 میں اورنگی ٹاؤن میں قتل کیا گیا تھا۔

جج 6 ستمبر کو ہونے والی پیشی میں ملزمان کے وکلاء سے حتمی دلائل سنیں گے۔

Read Comments