طالبان نے افغان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا سے ٹیسٹ کھیلنے کی اجازت دیدی
طالبان نے افغان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کیساتھ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی اجازت دیدی۔
افغان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں کرکٹ ٹیم آسٹریلیا بھیجنے کی اجازت مل گئی ہے۔
اس سے پہلے طالبان نے اپنے پہلے دورہ حکومت میں افغانستان میں بشمول کھیلوں کیساتھ انٹرٹینمنٹ کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی تھی اور اسٹیڈیموں کو ملزمان کو سزائیں دینے کیلئے استعمال کیا جانے لگا تھا۔
کہا جارہا ہے کہ کرکٹ کئی طالبان جنگجووں کے درمیان بھی مشہور ہے۔
یہ ٹیسٹ میچ اب ستائیس نومبر سے لے کر دسمبر میں ہوبارٹ میں کھیلا جا ئے گا ۔ گزشتہ سال اس میچ کو کورونا وبا کی وجہ سے موخر کردیا گیا تھا۔افغان ٹیم کا یہ پہلا دورہ آسٹریلیا ہوگا۔
آسٹریلیا کے دورے سے قبل افغان کرکٹ ٹیم امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایکشن میں نظر آئے گی۔
افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کےبعد یہ خدشات پائے جاتے تھے کہ طالبان کرکٹ اور دیگر کھیلوں پر ملک میں پابندی عائد کردیں گے۔