نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کو قونصلر رسائی مل گئی
نورمقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو قونصلر رسائی دیدی گئی،ملزم ظاہر جعفر سے امریکی قونصلر نے رابطہ کیا۔
نورمقدم قتل کیس:ملزم ظاہرجعفرکوقونصلررسائی دیدی گئی راولپنڈی:ملزم ظاہرجعفرنے امریکی قونصلرسےرابطہ کیا ہے اورملزم نےاپنے کیس سےمتعلق قونصلرسےگفتگو کی۔
جیل حکام کے مطابق گفتگو کا دورانیہ تقریباً 25منٹ تک رہا،ملزم ظاہر جعفرجوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں نور مقدم قتل کیس تاحال زیر سماعت ہے اور آج پھر مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ ستمبر تک توسیع کردی گئی۔
گزشتہ روز ظاہر جعفر کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت لایا گیا تھا۔
تاہم اس کو عدالت میں پیش کیے جانے کے بجائے ہولڈسنگ سیل میں ہی مقید رکھا گیا ۔جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ظاہر جعفر کی پیشی کو قبول کرتے ہوئے پولیس کی استدعا پر مزیر جوڈیشل ریمانڈ میں چھ ستمبر تک توسیع کردی ۔