انسانیت کی خدمت کےلئے امجد ثاقب کے نام ایشیاء کا سب بڑا ایوارڈ
انسانیت کی خدمت اور غربت کے خاتمے کےلئے سود سے پاک مائیکروفنانس پروگرام چلانے والے محمد امجد ثاقب کو رامن مگسےسے ایوارڈ سے نوازنے کااعلان کردیا گیا۔
ایوارڈ فاؤنڈیشن کے مطابق اخوت تقریباً دو دہائیوں میں ملک کا سب سے بڑا مائیکروفنانس ادارہ بن گیا ہے جس نے کم و بیش 90 کروڑ ڈالرز کی رقم تقسیم کی اور قرضوں کی واپسی کا شرح قریب قریب 100فیصد ہے۔
2020 میں کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ ہونےوالا ایونٹ اس سال آن لائن ہوا۔
یہ ایوارڈ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے غربت کے خاتمے اور ایشیائی معاشرے کی تعمیر میں خدمات انجام دی ہوں۔
واضح رہے یہ ایوارڈ اب تک پاکستان کی نو شخصیات کو دیاجا چکا ہے۔
ان ممتاز شخصیات میں مرحوم عبد الستار ایدھی، بلقیس ایدھی، اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کے اختر حمید خان، شعیب سلطان خان، عاصمہ جہانگیر، ڈاکٹر ادیب رضوی، تسنیم احمد صدیقی، ڈاکٹر رتھ فاؤ، آئی اے رحمان کا نام بھی شامل ہے۔
رامن مگسےسے ایوارڈ فلپائن کے آنجہانی صدر مگسے کے نام سے قائم رامن مگسے سے فاونڈیشن کی طرف سے دیا جاتا ہے۔1957 سےاب تک یہ ایوارڈ 300 سے زائد شخصیات اور تنظیموں کو دیا جاچکا ہے۔