کراچی : کورونا ، دس سال کی عمر تک کے تینتالیس ہزار سے زائد بچے متاثر ،اعدادوشمار
کورونا وائرس نے اب تک کراچی میں رہنے والے 1 سے 10 سال کی عمر کے 43 ہزار 26 سے زائد بچوں کو اپنا نشانہ بنایا شہر میں 11 سے 20 سال عمر تک کے 2 لاکھ 71 ہزار 855 لڑکے لڑکیاں کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے اعدادوشمار کے مطابق صرف کراچی میں کورونا وباء سے اب تک مجموعی طور پر ایک سے بیس سال کے ستائیس لاکھ چھ ہزار ایک سو اکیاسی بچے متاثر ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق متاثرین میں اڑتیس اعشاریہ چار فیصد لڑکیاں اور اکسٹھ اعشاریہ چھ فیصد لڑکے شامل ہیں۔ ایک سے دس سال کی عمرکے سب سے زیادہ کیسز ضلع وسطی میں جبکہ سب سے کم ضلع غربی میں رپورٹ ہوئے۔
گیارہ سے بیس سال کے سب سے زیادہ کیسز ضلع کورنگی میں جبکہ سب سے کم ضلع غربی میں رپورٹ ہوئے۔دوسری جانب کورونا ویکسین کے بوسٹر سے متعلق گائیڈ لائن جاری کردی گئی۔
گائیڈ لائن کے مطابق،صرف بیرون ملک مقیم افراد بوسٹر کیلئے اہل ہوں گے، عمرہ کے خواہش مند افراد بھی بوسٹر لگواسکیں گے،عوام اپنی مطلوبہ ویکسین بطور بوسٹر لگواسکیں گے۔
گائیڈ لائن کے مطابق سائنوفارم،سائنو ویک اورفائزر کے بوسٹر لگائے جائیں گے،12 سے 17سال کے بچوں کو فائزر لگائی جائے گی،18سال سے زائد عمر کے افراد کو دیگر ویکسین لگائی جائے گی، بوسٹر کیلئے 1270روپے فیس ادا کرنا ہوگی