شائع 31 اگست 2021 03:00pm

کیا آپ بتا سکتے ہیں ان میں سے "اصلی" نیہا ککڑ کون ہے؟

بولی وڈ اور پنجابی سنگر نیہا ککڑ اپنی آواز کے دم پر کروڑوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔ ان کے گانے ہر میوزک پارٹی اور ڈی جے نائٹس میں بجتے ہیں۔ ان کے گانے لوگوں کی زبان پر چڑھے رہتے ہیں، لیکن نیہا ککڑ کی طرح نظر آنے والی بپاشا ایکسوم کے بھی ہزاروں مداح ہیں۔ یہاں ہم آپ کو نیہا کی ہم شکل بپاشا ایکسوم کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔

نیہا ککڑ کی طرح نظر آنے والی بپاشا ایکسوم سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔ بپاشا ایکسوم بیشتر نیہا ککڑ کے گانوں پر ہی انسٹاگرام ریلز بناتی ہیں۔ وہ نیہا ککڑ کی طرح ایکسپریشن بھی دیتی ہیں۔

بپاشا ایکسوم کا ہئیر اسٹائل بھی نیہا ککڑ جیسا ہے۔ وہ ان کی طرح آؤٹ فٹ بھی پہنتی ہیں۔ بپاشا پوری طرح سے نیہا ککڑ کو فالو کرتی ہیں۔

بپاشا ایکسوم نے اپنے بایو میں خود کو ڈمپل کوئن، کریئیٹر اور انفلوینسر بتایا ہے۔ انہیں فوٹو گرافی کا بھی شوق ہے۔ ان کے انسٹا گرام پر 27 ہزار سے بھی زیادہ فالورز ہیں۔ وہ بہت زیادہ انسٹا گرام ریلس بناتی ہیں اور ان کے ریلز کو ہزاروں لوگ دیکھتے ہیں۔

نیہا ککڑ کی طرح بپاشا ایکسوم کا یوم پیدائش بھی جون میں پڑتا ہے۔ دونوں کے برتھ ڈے (یوم پیدائش) میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ نیہا ککڑ کی یوم پیدائش 6 جون کو آتی ہے، جبکہ بپاشا ایکسوم کی پیدائش 2 جون کو ہوئی تھی۔

بپاشا ایکسوم نارتھ ایسٹ سے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال ایک گانے میں بھی پرفارم کیا تھا۔

Read Comments