کوئٹہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی، گیارہ دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ میں مستونگ آپریشن میں گیارہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔سی ٹی ڈی حکام نے آپریشن کی تصدیق کی ہے۔
سی ٹی ڈی نے کارروائی مستونگ کے علاقے میں کی۔
دہشتگردوں کے کیمپ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد گیارہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے ۔
ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت عمل میں نہیں آئی۔
Read Comments