آزاد کشمیر کابینہ کو محکموں کے قلمدان سپرد
آزاد کشمیر کابینہ کے اراکین کو محکموں کے قلمدان سونپ دیئے گئے ،سینئروزیرسردارتنویر الیاس کو وزارت فزیکل پلاننگ، ہاؤسنگ، سیاحت ، سردارمیراکبرمحکمہ زراعت ، عبدالماجد خان وزار ت خزانہ کے وزیر ہونگے۔
آزاد کشمیر کابینہ کے اراکین کو محکموں کے قلمدان سونپ دیئے گئے۔ آزادکشمیرحکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر وزیر سردار تنویر الیاس کو وزارت فزیکل پلاننگ، ہاوسنگ، سیاحت کا قلمدان دیا گیا ہے۔
اظہر صادق مواصلات تعمیرات عامہ ، خواجہ فاروق محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے وزیر ہونگے۔ سردار میر اکبر محکمہ زراعت امور حیونات ڈیری فارمنگ و سمال ڈیمز، چوہدری علی شان سونی محکمہ خوراک ، چودہری محمد رشید محکمہ ماحولیات ، منصوبہ بندی و ترقیات اور عبدالماجد خان وزار ت خزانہ امداد باہمی و ان لینڈ ریونیو کے وزیر ہونگے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سردار محمد حسین خان وزارت بہبود آبادی ، چودہری محمد ارشد توانائی و آبی وسائیل ، دیوان علی خان چغتائی محکمہ ایلئمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن و ٹیوٹا، شاہدہ صغیر محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں اور محمد اظہرصادق وزارت مواصلات و تعمیرات عامہ کے وزیر ہونگے۔
ممبر قانون ساز اسمبلی ظفر ملک ،ہائیر ایجو کیشن ، چوہدری اخلاق محکمہ ریونیو سٹمپس بحالیات و کسٹوڈین اور نثار انصر ابدالی، محکمہ صحت عامہ کے وزیر ہونگے۔ سردار فہیم اختر ربانی محکمہ قانون انصاف و پارلیمانی امور انسانی حقوق و اطلاعات ، اکمل سرگالہ محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و فشریز کے وزیر ہونگے۔