شائع 30 اگست 2021 10:46pm

پی ایم ڈی اے پر شہباز شریف سے صحافتی تنظیموں کی ملاقات

لیگی صدر شہبازشریف سے صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے ملاقات کی ہے ۔

ملاقات میں مجوزہ میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پر صحافتی تنظیموں نے لیگی رہنما کو تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں شہبازشریف نے حکومتی کوشش کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاملے کوقومی اسمبلی میں بھی اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاملے پر پوری اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اس کالے قانون کی حمایت نہیں کرے گی۔

ملاقات میں صحافتی تنظیموں نے پی ایم ڈی اے سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔

Read Comments