'حکومت نےروٹی اورروزگاردینےکےبجائےچھین لیا'
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ بھرمیں کارکنان نے ہمارا شانداراستقبال کیا، حکومت نےروٹی اورروزگاردینےکےبجائےچھین لیاہے۔ مہنگائی اوربیروزگاری بنگلہ دیش سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ کراچی کےاضلاع میں جاکرترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ بھرمیں کارکنان نے ہمارا شانداراستقبال کیا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت نےروٹی اورروزگاردینےکےبجائےچھین لیاہے، لوگوں کو پیپلزپارٹی سےبہت امیدیں وابستہ ہیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عوام کومعلوم ہےکہ پیپلزپارٹی عوام کوریلیف دےگی، مہنگائی اوربیروزگاری بنگلہ دیش سے بھی زیادہ ہوگئی ہے، 16ہزار افراد کو نوکریوں سے نکال دیاگیا ہے۔
پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عوام کےنمائندہ نہیں ہیں، صرف پیپلزپارٹی ہی پی ٹی آئی کا مقابلہ کرسکتی ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ لوگوں کوروزگاردینے کی ہے، مہنگائی سےستائے عوام پریشان ہیں اوروزیراعظم جشن منارہےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت غیر جمہوری ہے، ہم عوام کو موجودہ حکومت سےنجات دلائیں گے، صرف سندھ میں بلدیاتی نظام نے اپنی مدت پوری کی۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے، پنجاب اورخیبرپختونخوامیں قبل ازوقت بلدیاتی نظام ختم کردیاگیا، پیپلزپارٹی جعلی مردم شماری کوتسلیم نہیں کرتی، بلدیاتی انتخابات جعلی مردم شماری کی وجہ سےتاخیرکاشکارہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے حکومت کوفائدہ زیادہ اورنقصان کم ہورہاہے، کراچی جلسےمیں خواتین کوآنےکی اجازت ہوتی توزیادہ کامیاب ہوتا، خواتین کواجازت نہ ملنےپرکراچی نےجلسہ کومستردکردیا،
انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ یہ افغانستان نہیں کراچی ہے،خواتین کوکیسےروکاجاسکتاہے؟