'امریکا کو افغانستان میں شکست تسلیم کرلینی چاہیئے'
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکاکوافغانستان میں شکست تسلیم کرلینی چاہئے، شکست خوردہ قوتیں شرائط نہیں لگاتیں۔
بیان میں مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نےکہاکہ ہمیں57ممالک کی حمایت حاصل ہے، قراردادپیش کرنےکیلئےہم16ممالک کی حمایت بھی حاصل نہیں کرسکے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کیا یہ لوگ ملک کی پالیسی بنائیں گے؟ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے حکومت کو کہا کہ تم سے تو کوئی بات کرنے کیلئے تیار نہیں، ملک میں موجودہ حکومت کی حکمرانی کاجوازنہیں بچا۔
جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نےپچھلی حکومت کےکیےکام بھی بربادکردیئے،ہمیں کرپٹ لوگوں سے ملک کو آزاد کروانا ہے۔
مولانافضل الرحمان نے مزید سوال اٹھایا کہ فارن فنڈنگ کیس کا کیا ہوا؟ بی آرٹی پشاوراورگندم اسکینڈل کہاں گئے؟
مولانافضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ نیب ایک جانبدار ادارہ ہے،ختم ہوجاناچاہئے، دھاندلی کےذریعےآنےوالےکیا انتخابی اصلاحات لارہےہیں،
ان کا مزیدکہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کوالیکشن کمیشن نےمستردکردیاہیے، ہم ان کی انتخابی اصلاحات کوجوتےکی نوک پررکھتےہیں۔