پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تیرہ ستمبرکوبلانے کا فیصلہ
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تیرہ ستمبرکوبلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ صدرڈاکٹرعارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرسے وزیراعظم کے مشیربرائے پارلیمانی امورڈاکٹربابراعوان نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں پارلیمنٹ سے صدرمملکت کے خطاب، قانون سازی اورنئے پارلیمانی سال کے کلینڈرسے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تیرہ ستمبرکوپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا، جس سے صدر علوی خطاب کریں گے۔ ملاقات میں مشیرپارلیمانی اموربابراعوان نے کہا کہ پارلیمانی سال کا آغازصدرعارف علوی کے خطاب سے ہو گا۔
اس موقعے پر اسپکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ موثرقانون سازی کے ذریعے ملک کو درپیش چیلنجزوں پر قابو اور عوام کو درپیش مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے ۔ نئے پارلیمانی سال کا کلینڈرتیارکرلیا گیا ہے جسے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔