شائع 29 اگست 2021 12:47am

وزیراعظم عمران خان اتوارکوعوام کی شکایت سنیں گے

وزیراعظم عمران خان اتوارکوعوام کی شکایت سنیں گے ۔ ٹیلی فونک گفتگو میں شکایات اور مشوروں کے ساتھ احکامات اور ہدایات بھی ہوں گی ۔

ایک اوراتوار وزیراعظم آپ کے ساتھ ، ٹیلی فونک ملاقات میں عوامی شکایات پر وزیراعظم خود ازالہ کرینگے۔

شہراقتدارکے باسی وزیراعظم کے ہفتہ وارعوامی رابطہ کوسراہتے ہیں ، سوال کاموقع ملنےپرعوام نے مہنگائی کا شکوہ ترجیح قراردیا۔

شہریوں کی بڑی تعداد نےبجلی گیس کےاضافی بلوں پربھی نوٹس لینےکا مطالبہ کیا۔

کچھ شہریوں نے ٹیلی فونک کال مینج ہونےکےساتھ شکایت ازالہ نہ ہونےکا شکوہ کیا۔

تاہم وزیراعظم کے عوامی رابطے میں رہنے کوبیشترعوام شکایت کے ازالہ کےساتھ ساتھ موثرنظام بنانےکی یقین دہانی کا مطالبہ کررہے۔

Read Comments