'افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی،طالبان کی یقنین دہانی'
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ طالبان نےیقین دلایاافغانستان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، دیکھناہےطالبان اپنےمؤقف پرکتناقائم رہتے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سی پیک پرکام کرنےوالےچینی عملےکی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت افغان پالیسی پرپارلیمنٹ کواعتمادمیں لے، سول سروس اورپولیس میں ریفارمزکی جائیں۔
پی پی رہنما نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات سےکیوں کترارہی ہے؟ وزیراعلی بزدارکی کارکردگی کہیں نظرنہیں آتی۔
Read Comments