شائع 28 اگست 2021 09:56pm

امریکا کا سات مسلم ممالک کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا منصوبہ۔ ۔ ۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے ایک امریکی جنرل ویسلے کلارک کی ویڈیو ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا کہ امریکا پانچ سال میں سات مسلم ممالک کوصفہ ہستی سےمٹانا چاہتا ہے،ان ممالک میں شام، لبنان، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور آخر میں ایران شامل ہیں۔

چینی ترجمان نے کہا کہ اب بتائیں کون اسلام و فوبیا پھیلا رہ اہے،

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی جنرل کی ویڈیو ٹوئٹ کردی۔

ویڈیو میں ایک پروگرام میں شریک جنرل ویسلے کلارک نے دعوی کیا۔ ویڈیو میں جنرل کلارک کا کہنا تھا کہ میں نے جوائنٹ اسٹاف کے ایک جنرل سے ملاقات کی، اس نے مجھے بتایا کہ 5 سال میں 7 ممالک کو ختم کرنا ہے۔

ویڈیو میں جنرل کلارک کا کہنا تھا کہ اس جنرل نے مجھے ایک میمو دیا، اس میں مسلم ممالک پر حملوں کی تفصیل درج تھی۔

جنرل کلارک کا کہنا تھا کہ ان میں شام، لبنان، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور ایران شامل ہے۔

اس پر چینی ترجمان نے سوال اٹھایا کہ تو پھر بتائیں کون اسلام و فوبیا پھیلارہا ہے، چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ اسکا جواب ہے کہ 'تم بہتر جانتے ہو وہ کون ہے۔

Read Comments