شائع 28 اگست 2021 08:09pm

ماں بیٹی سے زیادتی، ملزمان کی طلبی کا حکم جاری

انسداد دہشت گردی عدالت نے چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کی طلبی کا حکم جاری کر دیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں ماں بیٹی سے اجتماعی زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کے تفتیسی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم عمر فاروق اور منصب کی ڈسٹرکٹ جیل میں شناخت پریڈ مکمل کر لی گئی ہے۔

عدالت ملزمان کو طلب کرنے کا حکم صادر کرے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو30 اگست کوعدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکرعائشہ اکرم سے بدتمیزی کے کیس میں مزید 11 ملزمان کو ضلع کچہری پیش کیا گیا۔پولیس کی جانب سے ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانے کی استدعا کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نےشناخت پریڈ کیلئے ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا۔ کیس کے 155ملزمان کی شناخت پریڈ یکم ستمبر کو ڈسٹرکٹ جیل ہوگی۔

Read Comments