شائع 28 اگست 2021 12:31am

کراچی : آتشزدگی کا شکار فیکٹری کی تعمیر غیرقانونی تھی، حکام

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں آتشزدگی سےمتاثرہ فیکٹری غیرقانونی تھی،فیکٹری رہائشی پلاٹ پر قائم کی گئی تھی۔

کراچی میں مہران ٹاؤن کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کاواقعہ ہوا ہے ۔ لیکن معلوم ہوا ہے کہ آتشزدگی کاشکارفیکٹری رہائشی پلاٹ پرتعمیرکی گئی۔

کے ڈی اے حکام کے مطابق رہائشی پلاٹ پرصنعتی سرگرمی غیرقانونی ہے۔

کےڈی اےحکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری رہائشی پلاٹ نمبرسی 10پرتعمیر کی گئی۔

کیمیکل فیکٹری آتشزدگی ۔ ۔ ۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 14 مزدور جاں بحق ہو گئےہیں۔

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں واقع کیمیکل فیکٹری میں صبح 10 بجے کے قریب آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری میں پھیل گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ فیکٹری پہنچ گیا اور آگ بجھانے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں تاہم آگ اس قدر شدید تھی کہ فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے اب تک14 مزدوروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ زخمی ہونے والے مزدوروں میں سے 2 دم توڑ چکے ہیں، فیکٹری میں دھویں کے باعث اندر جانا ممکن نہیں جبکہ ایک فائر فائٹر بھی کارروائی کے دوران عمارت سے گرنے سے شدید زخمی ہوگیا ۔

Read Comments