لاہور: خواتین سے زیادتی کے چار واقعات
لاہورمیں خواتین سے زیادتی کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔پانچ روز میں خواتین سے اجتماعی زیادتی کےچارواقعات منظرعام پرآئے۔تین کیسز میں نوکری کا جھانسہ دیکر کر خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
شہرلاہورغیرمحفوظ ہونے لگا۔ مختلف واقعات میں نوکری کا جھانسہ دیکر 3 خواتین کی عزتیں لوٹ لیں۔
گڑھی شاہو میں ملزم سیف نوکری کا جھانسہ دیکرخاتون کو ناچ گراونڈ لے گیا جہاں تین افراد نے گن پوائنٹ پرخاتون کو دو سالہ بچی کے سامنے اجتماعی زیادتی نشانہ بنایا۔ رائیونڈ میں دو نامعلوم ملزمان نےگھرمیں کام کرانےکاجھانسہ دیکر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی۔
گذشتہ روز بھی گلبرگ کےنجی ہوٹل میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ تمام واقعات کی تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گلبرگ زیادتی کیس میں ملوث مرکزی ملزم نے عبوری ضمانت کرا رکھی ہے، گڑھی شاہو اورراونڈ کیسز میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلئےکارروائیاں جاری ہیں جبکہ چوہنگ واقعے کے ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔