شائع 27 اگست 2021 07:22pm

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی الگ الگ کراچی آمد

مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف اور جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان الگ الگ 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، سانحہ کورنگی باعث شہباز شریف نے کارکنوں کو استقبال سے منع کردیا۔

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کراچی میں سیاسی ملاقاتیں اور پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کریں گے۔

شبہاز شریف لاہور سے کمرشل پرواز کے ذریعے کراچی پہنچےتو مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اور رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستان نے استقبال کیا۔

شاہ محمد شاہ نے کورنگی حادثے کے باعث کارکنوں کو شہباز شریف کے استقبال کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کارکنان پارٹی رہنماوں کی ہدایت کو پس پشت ڈال کر بڑی تعداد میں ائیر پور پہنچے، ڈول تاشوں اور پارٹی ترانوں کی دھنوں پر رقص کرتے رہے۔

تاہم شہباز شریف نے ائیر پورٹ سے باہر آتے ہیں کارکنوں کو استقبال اور نعرے بازی سے منع کیا اور قافلے کی صورت میں ہوٹل روانہ ہوگئے جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی کراچی پہنچ گئے ہیں اور دونوں رہنما کل کراچی میں مصروف دن گزاریں گے۔

Read Comments