شائع 28 اگست 2021 01:15am

الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری، وزیراعظم کا شہباز شریف کو خط

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو الیکشن کمیشن کے دو ممران کی تقرری کے لیے خط لکھا ہے ۔اپوزیشن لیڈر کے جواب کے بعد الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی ہو سکے گی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 213 اور 218 کے مطابق قائد حزب اختلاف کو الیکشن کمیشن میں ممبران کی خالی اسامیوں کیلئے خط لکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختوخخواہ میں تین ، تین نام تجویز کئے گئے ہیں ،پنجاب کےلئے احسن محبوب،راجہ عامر خان،ڈاکٹر سید پرویز کے نام بھجوائے گئےہیں جبکہ خیبر پختونخواہ کےلئے جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ خان ، فرید اللہ خان،مزمل خان کے نام شامل ہیں ۔

Read Comments