'قوم کو عام انتخابات چاہیئے'
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ناجائز حکومت نے جھوٹے عداد و شمار کا سہارا لے کر اپنی 3 سالہ کارگردگی عوام کے سامنے رکھی، قوم کو عام انتخابات چاہیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی 3 سالہ کارگردگی یہ ہے کہ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے غریب آدمی اشیا خوردونوش اور ادویات نہیں خرید سکتا قوم کو عام انتخابات چاہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان نے کامیابی حاصل کی فتوحات کے باوجود وہ ایک وسیع حکومت بنانا چاہتے ہیں، افغانستان میں عالمی قوتوں کی 20 سالہ پالیسیوں نے انسانیت کا خون کیا ان عالمی قوتوں کو اپنا جرم تسلیم کرلینا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان خطے کے لیے بہتر ہے۔ جو قوتیں نئی جنگ شروع ہونے کے انتظار میں ہیں انکا خواب پورا نہیں ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں خواتین کی بے حرمتی کے جو واقعات رونما ہوئے وہ افسوسناک ہیں ، ہم نے نئی نسل کو با وقار بنانا ہے تو ایسے حکمرانوں کا خاتمہ ضروری ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف اور جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان الگ الگ 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، سانحہ کورنگی کے باعث شہباز شریف نے کارکنوں کو استقبال سے منع کردیا۔
شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کراچی میں سیاسی ملاقاتیں اور پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کریں گے۔
شبہاز شریف لاہور سے کمرشل پرواز کے ذریعے کراچی پہنچےتو مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اور رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستان نے استقبال کیا۔
شاہ محمد شاہ نے کورنگی حادثے کے باعث کارکنوں کو شہباز شریف کے استقبال کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کارکنان پارٹی رہنماوں کی ہدایت کو پس پشت ڈال کر بڑی تعداد میں ائیر پور پہنچے، ڈول تاشوں اور پارٹی ترانوں کی دھنوں پر رقص کرتے رہے۔