شائع 25 اگست 2021 10:51pm

جی ایس پی پلس اسٹیٹس سمیت دیگر امور پر بات چیت

وزیر اعظم عمران خان سے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملاقات کی۔

ملاقات میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس' آب پاک اتھارٹی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ عوام کوصحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں سہولتوں کی فراہمی اولین تر جیح ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کامیاب پالیسوں کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر بھی مضبوط ہورہا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جی ایس پی پلس کے معاملے پر میں یورپی اراکین پار لیمنٹ کیساتھ رابطوں میں ہوں ۔

اس موقعے پر گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جلد یورپی پار لیمنٹ کا دورہ بھی کر رہاہوں جسکے لیے حکمت عملی کی تیاری شروع کردی ہے ۔

چوہدری محمدسرور کاکہنا تھا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے1500منصوبے دسمبر میں مکمل ہوجائیں گے ۔

تعلیم سے متعلق گور نر پنجاب نے کہا کہ یونیورسٹیز میں اصلاحات پر تیزی کیساتھ کام جاری ہے،وہ تمام امور کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

گور نر پنجاب کا کہنا تھا کہ الحمد للہ آج پنجاب کی یونیورسٹیز کا شمار دنیا کی بہتر ین یونیورسٹیز میں ہورہا ہے۔

Read Comments