شائع 25 اگست 2021 08:22pm

الیکشن ، ووٹنگ مشین، ای سی پی کے معیار کے برابر

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابی تنازعات کے حل کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشین الیکشن کمیشن کے مہیا کردہ معیار کے مطابق تیارکی گئی ہے ۔ جلد ہی ای وی ایم انتخابات کے لیے پیش کریں گے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فرازنے کہا کہ ملک میں انتخابات تنازعات کا شکارہوتے ہیں اور انتخابات میں پیسے کا استعمال اور دھونس چلانا کلچر بن چکا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین فیصد رجسٹرڈ ووٹرزکے ووٹ ریجکٹ کردیئے جاتے ہیں، ہم نے انسانی مداخلت کم سے کم کرکے ٹیکنالوجی کو راستہ دیا ہے اورووٹنگ مشین الیکشن کمیشن کے مہیا کردہ معیارکے مطابق بنائی گئی ہے ۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین ہی انٹرنیٹ کنکشن اور بیلوٹوتھ کے بغیر ہے، ووٹنگ مشین کو ہیک بھی نہیں کیا جاسکتا ہے،الیکشن کمیشن کے 58 نکات کے مطابق تیار کی گئی ہے ۔اپوزیشن کو بلایا گیا لیکن مخالفت برائے مخالفت کا کوئی علاج نہیں ۔

شبلی فراز نے مشین کی کاسٹ کے حوالے سے بتایا کہ ووٹنگ مشین کی قیمت امپورٹ کی گئی مشینوں کی قیمت سے کم ہوگی الیکشن کمیشن نے مزید کوئی تبدیلی کا کہا تو وہ بھی پوری کی جائیں گی ۔ہم تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے پاس ہم جائیں گے۔

Read Comments