شائع 25 اگست 2021 08:10pm

پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا۔

پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا، انٹراپارٹی انتخابات کیلئے ایک سال کی مہلت کی درخواست منظور کرلی گئی جبکہ الیکشن کمیشن نے 13 جون 2022 تک انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے پی ٹی آئی اپنے آئین کے تحت ہر 4 سال بعد انتخابات کرانے کی پابند ہے، 2019 کے ترمیم شدہ آئین کے تحت 18 ماہ کے اندر انتخابات کرانے تھے۔

واضح رہے وزیراعظم نے کورونا وبا کے باعث انٹراپارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت مانگی تھی۔

Read Comments