لاہور: ماں بیٹی سے زیادتی، ملزمان سات روز کیلئے جیل منتقل
لاہور میں ماں بیٹی سے زیادتی کے واقعے میں ملوث ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے سات روز کے لئے جیل بھیج دیا۔
میڈیکل رپورٹ میں خواتین سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی، پولیس نے ایف آئی آر میں مزید دو دفعات شامل کرلیں۔
لاہور میں ماں بیٹی سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ ہوا تاہم اب یہ کیس زیر تفتیش ہے اور سفاک ملزمان منصب اور رکشہ ڈرائیور عمر کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے
پولیس نے ماں بیٹی کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی، جس میں خواتین سے زیادتی کی تصدیق کی گئی ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے رکشہ ڈرائیور عمر اور اس کے ساتھی منصب کو 7 روز کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔
پولیس نے ماں بیٹی کے ساتھ ریپ کے مقدمے میں اغوا برائے تاوان اور اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی دفعات بھی شامل کرلیں۔
ملزمان کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے جبکہ ڈی این اے سیمپلز فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے۔
دونوں خواتین کو 22 اگست کی رات کو ملزمان نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایاتھا۔