شائع 24 اگست 2021 10:25pm

مقبوضہ کشمیر: بھارت کی ریاستی دہشتگردی، تین کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ سوپور میں سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے تین کشمیری شہید کردیئے،

قابض فوج نے علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے، گھرگھر تلاشی کے نام پر کشمیریوں کا جینا محال کیا جارہاہے۔

اس سے قبل چھ اگست کو مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز ہزاروں کشمیری سڑکوں پر نکلے اور بھارتی حکومت کے بربریت کیخلاف احتجاج کیا۔

بھارتی فوج کی جانب سے عوام کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی گئی ،جس کے نتیجے میں مزید 4 افراد شہید اور 400 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں جن میں 6 کی حالت تشویش ناک ہے ۔

قابض فوج نے نہتے کشمیریوں پر ایک بار پھر پیلٹ گن کا استعمال کیا جس سے 50 سے زائد معصوم کشمیریوں کی آنکھیں متاثر ہوئیں ہیں۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں تاحال کرفیو نافذ ہے ۔جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ پیلٹس گن کے استعمال پر پابندی عائد کرے۔ تنظیم نے شہادتوں کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Read Comments