وزیراعظم عمران خان کے بیان پر پیروڈی سوشل صارفین کو بھاگئی
معروف کامیڈین ، گلوکار علی گل پیر کی کامیڈی سوشل صارفین کو بھاگئی ۔ ویڈیو کیساتھ علی گل پیر نے لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زندگی انکے اپنے الفاظ میں ۔۔
علی گل پیر نے وزیراعظم عمران خان کی ایک بیان کی دلچسپ پیروڈی کی ہے۔
علی گل پیر نے وزیراعظم عمران خان کے ایک بیان کو دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں ڈھال کر پیش کیا ہے۔انہوں نے اپنی ویڈیو کیساتھ وزیراعظم عمران خان کا بیان بھی شیئر کیا ہے کہ وہ شام کو گھر سے باہر نہیں نکلتے تاکہ سیکیورٹی کا مسئلہ نہ اس پر خرچہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کوئی باہر کے پرائیوٹ دورے نہیں کیے ،انکے بچے لندن میں ہیں وہ لندن نہیں گئے۔اور انہوں نے صرف اور صرف کام پر زور دیا ہے ۔
ویڈیو میں وزیراعظم عمران خان کا خود کہنا تھا کہ وہ آفس آتے ہیں اور پھر گھر جاتے ہیں اور گھر جاکر پھر کام کرتے ہیں ۔اور پھر اگلے دن آفس۔یعنی یہ زندگی ہے۔
علی گل پیر نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر دلچسپ اداکاری کو سوشل صارفین خوب پسند کررہے ہیں ۔