شائع 21 اگست 2021 08:15pm

ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین انتقال کرگئیں

رہنما پیپلزپارٹی ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین عاصم کراچی میں انتقال کرگئیں، ان کی عمر چھیاسٹھ سال تھی۔

وہ طویل عرصےسےکینسر کے مرض میں مبتلا تھیں،ڈاکٹرزرین حسین پندرہ مارچ انیس سو اناسی کو ڈاکٹر عاصم حسین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اور آج یہ طویل رفاقت اختتام پزیر ہوگئی۔

مرحومہ کی نماز جنازہ جامع مسجد ضیاء الدین یونیورسٹی لنک روڈ، سپرہائی وے پر بعد کل بعد نماز عصر شام پانچ بجے ادا کی جائے گی، جب کہ تدفین ضیاء الدین یونیورسٹی کیمپس کی مسجد کے احاطے میں ہوگی، جہاں ڈاکٹر عاصم کی والدہ بھی مدفون ہیں۔

Read Comments