پی سی بی چیئرمین کیلئے رمیز راجہ مضبوط امیدوار
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئیرمین کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور ہے اور بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق احسان مانی وزیراعظم کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ اب وزیراعظم کسی کرکٹر کو چئیرمین بنانے کے خوہشمند ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان رمیز راجا چئیرمین شپ کیلیے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔ وزیراعظم ایک دو روز میں پی سی بی چیئرمین کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق احسان مانی کی مدت 24 اگست کو ختم ہورہی ہے۔
Read Comments