گوادر: خودکش حملہ،ایک چینی باشندہ زخمی اور دو بچے جاں بحق
گوادرمیں خودکش بمبار نے چینی شہریوں کے قافلے کو ایکسپریس وے پر نشانہ بنایا،جس میں ایک چینی باشندہ زخمی جبکہ دو مقامی بچے جاں بحق ہوگئے۔
دہشت گردی کا واقعہ ساحلی سڑک کے ساتھ ماہی گیر کالونی کے قریب ہوا۔
گوادر میں چینی باشندوں کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں 1 چینی باشندہ زخمی ہوگیا ہے جبکہ 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
وزارت داخلہ نے خود کش حملے کی تصدیق کردی۔ وزارت داخلہ کے مطابق خودکش بمبار نے قافلے کو ایکسپریس وے پر نشانہ بنایا، دہشت گردی کا واقعہ ماہی گیر کالونی کے قریب ہوا،
وزرات داخلہ کے مطابق ایک نوجوان لڑکے نے چینی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پاک فوج کے سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے لڑکے کو روکا، روکے جانے پر لڑکے نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
وزرات داخلہ کے مطابقا دھماکے کے باعث ایک چینی شہری زخمی ہوگیا، چینی شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے، قریب کھیلنے والے 2بچے اپنی قیمتی جانیں گنوا بیٹھے،جبکہ دیگر 2 بچے اس گھناؤنی حرکت میں شدید زخمی ہوئے۔