شائع 20 اگست 2021 08:59pm

لاہور: فیملی کو ہراساں کرنے کے دو واقعات کی ویڈیوز منظر عام پر

لاہور گریٹر اقبال پارک میں فیملی کو ہراساں کرنے کے مزید دو واقعہ کی ویڈیوز منظر عام پر آگئیں۔

فوٹیج میں منچلے نوجوانوں کو فیملی کو حراساں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں منچلے نوجوانوں کو فیملی کو یرغمال بنائے دیکھا جاسکتا ہے،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منچلے نوجوانوں کی حرکتوں سے تنگ آکر خاتون نے چھڑی اٹھا لی۔

بعد میں فیملی نے پولیس اہلکار کے پاس جاکر اپنی جان بچائی۔

جشن آزادی پر چنگچی رکشہ پر سوار خاتون کے ساتھ بھی بدتمیزی کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

دوسری جانب پہلے بھی خاتون ٹک ٹاکر کو ہراساں کرنے کا واقعہ منظر عام پر آیا تھا، اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گریٹراقبال پارک واقعے میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور پنجاب پولیس نادراکی مدد سے بقیہ ملزمان کوٹریس کر رہی ہے۔

فیاض الحس چوہان کا کہنا تھا کہ ملوث ملزمان کخلا ف دفعہ354اےکےتحت کارروائی کی جا رہی ہے ،تعزیرات پاکستان کی دفعہ 354اے میں سزا عمر قیدیاسزائے موت ہے، معاشرےکی اجتماعی بہتری کیلئےکیسزکوجلدانجام تک پہنچاناضروری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرکیس کوترجیحی بنیادوں پردیکھاجارہاہے۔

Read Comments