شائع 19 اگست 2021 07:54pm

ٹانک : یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس گرہ بلوچ سے برآمد

ضلع ٹانک میں بھی دسویں محرم الحرام یوم عاشورہ کا مرکزی ماتمی جلوس گرہ بلوچ سے برآمد ہوگیا ہے، اور تمام جلوس اپنے راویتی راستوں سے ہوتے ہوئے کوٹلی امام حسین میں اختتام پزیر ہونگے۔

ٹانک میں یوم عشورہ کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ امام رضا سے برامد ہوگیا۔جلوس روایتی راستوں سے ہوکر امام بارگاہ امام حسین پر اختتام پذیر ہوگا۔

ماتمی جلوس میں عزدار سینہ کوبی اور زنجیر زنی کر رہے ہیں ۔ ضلع ٹانک حساس ترین اضلاع میں شامل ہے اور سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔

موباٸل سروس کو نویں اور دسویں محرم کو بند رکھا گیاہے۔ جلوس کی گزرگاہیں عام ٹریفک کے لٸے مکمل سیل ہیں۔

سیکورٹی کیمروں کے ذریعے بھی جلوس کی نگرانی جاری ہے۔عزدار حسین کی مرہم پٹی کے لٸے محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کا عملہ بھی موجود ہے۔

Read Comments