شائع 19 اگست 2021 07:50pm

'اُمت صدیاں گذرنےکےباوجود واقعہ امام حسین کی شہادت پرافسردہ ہے'

وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشورہ کے موقع پرپیغام میں کہا ہے کہ امام عالی مقام کی شہادت ایک المناک اوردرد انگیزواقعہ ہے ، اُمت صدیاں گذرنے کےباوجود اُنکی شہادت پرآج بھی افسردہ اورغم ناک ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشورہ کے موقع پرپیغام میں کہا ہے کہ امام عالی مقام کی شہادت ایک المناک،دردانگیزواقعہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اُمت صدیاں گذرنےکےباوجوداُنکی شہادت پرافسردہ ہے۔

عمران خان نے مزید کہاکہ سینکڑوں برس گزرجانےکےباوجود یہ زخم،غم،واقعہ تازہ ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ امام حسینؓ نے شہادت قبول کی،ظلم کے سامنے سرنہ جھکایا،امام حسینؓ نےیزیدکی حکومت کوتسلیم نہیں کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسوۂِ شبیری باطل سے ٹکراؤ کا ایک استعارہ بن چکاہے، حق وباطل کا معرکہ ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ واقعہ کربلا سبق دیتا ہے کہ ہردورمیں سچ اور انصاف کا ساتھ دیں، مکروفریب کی ہرچال کوناکام بنائیں۔

Read Comments