شائع 19 اگست 2021 06:54pm

غیر ملکیوں کا انخلا ، افغانستان سے چار پروازوں کی اسلام آباد آمد

افغانستان سے غیرملکیوں اور افغان شہریوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔

افغانستان سے انخلا کے خواہشمند افراد کو پاکستان بھرپور معاونت فراہم کررہا ہے،آج افغانستان سے چار پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں،جس کے ذریعے ساڑھے تین سو سے زائد افراد پاکستان پہنچے۔

افغانستان سےغیرملکی افواج،سفارت کاروں،شہریوں کاانخلا جاری ہے اور افغانستان سے انخلا کیلئے پاکستان کی جانب سےمعاونت دی جارہی ہے۔

پاکستان نے افغانستان سےغیرملکی فلائٹس کو لینڈنگ اجازت بھی دی ہے جبکہ مسافروں کوعارضی ویزا،ٹرانزٹ سہولیات مہیا کی جارہی ہے، آج افغانستان سے4فلائٹس اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں۔

پی آئی اےکی پروازسے13پاکستانی،16غیرملکی اسلام آبادپہنچے۔

پرواز میں امریکا،فرانس،جرمنی،کینیڈا،ہالینڈ،ایرانی باشندےپاکستان پہنچے۔غیرملکیوں کو30دنوں کا ٹرانزٹ ویزادیا گیا۔ غیرملکی پروازاین اےایف31سے13مسافراسلام آبادپہنچے، این اے ایف31 سےنیدرلینڈکے7سفارتکار،6شہری شامل ہیں ۔

ڈنمارک ائیرفورس کی پرواز153مسافراسلام آبادپہنچے، رائل ڈینش ائیرکی پروازسے154 مسافراسلاآبادآئے، پروازمیں4 سفارتکار،2جنوبی افریقی شہری،افغان شہری سوارتھے۔

جنوبی افریقاکےشہریوں کو30دن کاٹرانزٹ ویزاجاری کردیاگیا۔

دوسری جانب افغانستان میں پاکستانی سفیرمنصورخان موجودہ صورتحال میں دیگر سفارتکاروں کے ساتھ ساتھ عالمی برادری سے بھی رابطے میں ہیں ۔

افغانستان کی صورتحال پر انہوں نے اقوام متحدہ کے نمائندہ اور ترک سفیر سے ٹیلی فونک گفتگوکی ہے اور حکومت سازی ، انخلاء اور انسانی مسائل پربات چیت ہوئی۔

پاکستانی سفیرمنصورخان نےافغانستان کیلئےاقوام متحدہ کےنمائندے دیبورالائیونزپررابطہ کیا ، افغانستان میں تمام افغان گروپوں کی نمائندہ حکومت سازی اور دیرپا امن کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Read Comments