شائع 19 اگست 2021 06:35pm

مینار پاکستان پر خاتون کیساتھ واقعہ،حتمی رپورٹ کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت سیف سیٹزاتھارٹی میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ہے اور مینارپاکستان پرخاتون کےساتھ پیش آنیوالےواقعےپرپیشرفت کاجائزہ لیا گیا ہے ۔

آئی جی پنجاب کی جانب سےوزیراعلیٰ پنجاب کو ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی تاہم وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کل صبح تک حتمی رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کردی ۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے تحقیقات کوجدید اورسائنٹیفک اندازسےآگےبڑھانےکی ہدایت کی ۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ویڈیوزکی مدد سےملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف دلائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ واقعےمیں ملوث بعض افراد کوگرفتار کرلیاگیاہے۔

پس منظر

لاہور کے مینار پاکستان میں خاتون کی عزت تار تار کی گئی۔متاثرہ خاتون نے اشکبار آنکھوں اور لرزتے ہونٹوں سے اپنی آپ بیتی بیان کی۔

14 اگست کے دن جشن آزادی کی خوشی منانےگریٹراقبال پارک جانے والی عائشہ کوکیا معلوم تھاکہ ہجوم کچھ یوں ٹوٹ پڑے گا۔

خاتوم کے ساتھ پیش آنے والےبدترین واقعے سے انسانیت شرمندہ ہے۔حکام کی جانب سے 400 افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

عوام کے بیچ چھپے درندے معاشرہ تباہ کررہےہیں۔ان بھیڑیوں کو لگام دینا ہوگی۔

واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔

Read Comments