افغانستان میں پاکستانی سفیر کے عالمی برادری سے رابطے
افغانستان مین پاکستانی سفیرمنصورخان موجودہ صورتحال میں دیگر سفارتکاروں کے ساتھ ساتھ عالمی برادری سے بھی رابطے میں ہیں ۔
افغانستان کی صورتحال پر انہوں نے اقوام متحدہ کے نمائندہ اور ترک سفیر سے ٹیلی فونک گفتگوکی ہے اور حکومت سازی ، انخلاء اور انسانی مسائل پربات چیت ہوئی۔
پاکستانی سفیرمنصورخان نےافغانستان کیلئےاقوام متحدہ کےنمائندے دیبورالائیونزپر سے رابطہ کیا اور افغانستان میں تمام افغان گروپوں کی نمائندہ حکومت سازی اور دیرپا امن کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
منصورخان نے کابل میں تعینات ترک سفیرسے بھی ٹیلی فون پرمشاورت کی جس میں افغانستان سے لوگوں کو نکالنے اور انسانی مسائل پرگفتگوہوئی۔
ادھر افغان طالبان نےکالعدم ٹی ٹی پی سےلاتعلقی کا اعلان کردیا۔
کالعدم تحریک طالبان سے متعلق افغان طالبان کےترجمان سہیل شاہین کا واضح اور دو ٹوک موقف سامنے آگیا۔
سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کیلئےکوئی جگہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،طالبان نےپہلی دوحہ کانفرنس میں بھی واضح اعلان کیاتھا۔