ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
ملک بھر میں یوم عاشور آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔
شہدائے کربلا کی یاد میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس برآمد ہو رہے ہیں ۔
عزاداران ماتم اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے شہدائے کربلا پر ڈھائے گئے مظالم کو یاد کر رہے ہیں ۔ جلوسوں کے راستوں پر نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ماتمی جلوسوں کے لئے احتیاطی تدابیر بھی جاری کی گئی ہیں۔
یوم عاشور کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ متعدد شہروں میں جلوس کی گزرگاہوں پرموبائل فون سروس بند اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں،بیشترشہروں میں موبائل فون سروس بند اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد ہے،جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جارہی ہے۔