افغان صورتحال ، وزیراعظم عمران خان سے برطانوی ہم منسب کا رابطہ
افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے برطانوی وزیراعظم بورس جونسن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور افغانستان کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم سے برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ ٹیلی فونک بات چیت میں افغانستان کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بات چیت میں وزیراعظم نے پرامن اور مستحکم افغانستان کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ تمام افغانوں کے تحفظ، حقوق کا احترام یقینی بنانا انتہائی اہم ہے،
وزیراعظم نے افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے اس حوالے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
بات چیت میں وزیر اعظم نے پاکستان کی کورونا پرقابو پانے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے۔
Read Comments