نورانی کراس کے قریب حادثہ، پانچ جاں بحق
نورانی کراس کے قریب مسافر کوچ اور ہائی روف وین میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔
نورانی کراس کے قریب مسافر کوچ ہائ روف پر چڑھ گئ جسکے نتیجے می خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے زخمیوں کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائ طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں سات سالہ منشہ بنت نثار. چالیس سالہ عزیزاں زوجہ نثار. پچیس سالہ ناہیدہ بنت انور. آٹھ سالہ محمود ولد نثار. سات سالہ احمد ولد نثار. شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں شہناز. انور . پروین زوجہ احسان. آسیہ بنت احسان. نثار ولد حسین. پری زوجہ احسان شامل ہیں ۔
پولیس نے کوچ ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Read Comments