شائع 16 اگست 2021 10:37pm

' ابھی قربانی کا بکرا ڈھونڈنے کا کام جاری ہے'

مشیرقومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ افغانستان میں ابھی صورتحال بہتر ہے،لوگوں کو کابل سے نکالنے کیلئے کام کررہے ہیں،کوئی نکلنا چاہے تو ہم مدد کرنے کیلئےتیار ہیں،افغانستان کی صورتحال پر دنیا خاموش ہے،ابھی قربانی کا بکرا ڈھونڈنے کا کام جاری ہے،پاکستان کسی کی جیت یا شکست پر بات کرنا نہیں چاہتا۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے میڈیابریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ابھی صورتحال بہترہے، افغانستان میں مہاجرین کابحران نہیں آیا۔

مشیر قومی سلامتی کاکہنا تھا کہ پاکستان کابل سےلوگوں کونکالنےکیلئےکام کررہاہے۔

معیدیوسف نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ میں قائم خصوصی سیل24گھنٹےکام کررہاہے، سفارتخانےخصوصی سیل سےرابطہ کرسکتےہیں۔

معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ روس چین کےسفارتخانےکابل میں کام کررہےہیں، پاکستان قانون کےنفاذ،انسانی حقوق پرعملدرآمدچاہتاہے۔

معیدیوسف نے مزید کہا کہ ہم دنیا سے رابطے میں ہیں، ابھی تک کسی نے پاکستان کوآفیشلی الزام نہیں دیا، افغانستان کی صورتحال پربھارت بھی خاموش ہے۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی کی جیت،شکست پر بات نہیں کرتا۔

دوسری جانب قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام فریقین بنیادی حقوق کی پاسداری کریں، اعلامیے کے مطابق پاکستان اپنے ہمسائے ملک سے امن چاہتا ہے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے افغانستان میں جاری تنازعات سے متاثر رہا ہے۔

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان افغان مسئلے کے جامع سیاسی حل کے لئے پرعزم ہے۔

اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں کہا گیا کہ عالمی برادری کو 4 دہائیوں سے دی جانے والی قربانیوں کا بھی اعتراف کرنا چاہیئے۔

اجلاس میں شرکا کا کہنا تھا کہ امریکا اور نیٹو کی موجودگی میں افغان مسئلے کا بہترین حل نکالا جا سکتا تھا،پاکستان عالمی برادری کے ساتھ تعاون اور کام جاری رکھے گا، شرکاء کا عزمافغان مسئلے کا کبھی بھی کوئی فوجی حل نہیں تھا۔

Read Comments