شائع 16 اگست 2021 08:23pm

'افغان عبوری حکومت کے لیے مزاکرات شروع ہوچکے'

پاکستان افغانستان میں اتحاد علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کرتاہے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں متفقہ قرارداد منظورکی گئی، پرامن افغانستان کیلئے سیاسی تبدیلی وسیع البنیاد ہونی چاہیے ،بھارت کے 87ٹریننگ کیمپ میں سے 66 بھارتی ٹریننگ کیمپ افغانستان میں ہے، افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

سینٹرمشاہد حسین کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس ہوا،

ان کیمرہ اجلاس میں میشر قومی سلامتی معید یوسف اور سیکرٹری دفاع کی عدم شرکت پراراکین نے تحفظات کا اظہار کیا تو حکام نے عذر پیش کیا۔

ایڈشنل سیکرٹری دفاع میجر جنرل خرم نے شرکا کو بریفنگ دی ، اجلاس میں افغانستان کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرارداد متفقہ طور پر منظورکی گئی،قرارداد میں کہا گیاکہ پاکستان افغانستان میں اتحاد علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کرتا ہے، افغانستان میں خانہ جنگی سے بچنے کے لیے پرامن سیاسی تبدیلی وسیع البنیاد اتفاق پر ہونی چاہیے۔

اجلاس میں دفاعی کمیٹی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ، اجلاس میں مشاہد حسین نے کہاکہ عالمی برادری افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کریں، افغان عبوری حکومت کے لیے مزاکرات شروع ہوچکے۔

مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں افغانستان کو خارجی ڈیکٹیشن نہ دی جائے۔

Read Comments