شائع 16 اگست 2021 08:06pm

پاک افغان طورخم بارڈر پرتجارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال

پاک افغان طورخم بارڈر پر چند گھنٹوں کے لئے معطل کی جانے والی تجارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں لیکن طورخم پر شہریوں کو تاحال آمدورفت کی اجازت نہیں ملی ۔

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد طورخم بارڈر پر چند گھنٹوں کے لئے معطل کی جانے والی تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئیں ۔تجارت کے پیشے سے وابستہ افراد کاروبار کے جاری رہنے پر خوش ہیں۔

طورخم پر شہریوں کو تاحال آمدورفت کی اجازت نہیں ہے تاہم بارڈر زرائع کے مطابق فلیگ میٹنگ کے بعد پاکستانی شہریوں کو اپنے ملک آنے اور افغان باشندوں کو افغانستان جانے کی اجازت دی جائے گی ۔

طورخم بارڈر پر ٹریڈ میں اضافے سے اگرچے تاجر برادری خوش ہے تاہم انھیں انتظار ہے اس بات کا کہ مستقبل میں طالبان بارڈر منیجمنٹ کے حوالے سے کیا پالیسی مرتب کرتے ہیں۔

Read Comments