پی ایم ڈی اے یکسر مسترد
میڈیا آرگنائزیشن کی جوائنٹ کمیٹی نے پی ایم ڈی اے کو یکسر مسترد کردیا۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تاثر دیا گیا کہ میڈیا آرگنائزیشنز کو پی ایم ڈی اے پر کوئی سنجیدہ اعتراض نہیں جبکہ تمام نمائندوں نے مشترکہ طور پر پی ڈی ایم اے کے ڈرافت کو مسترد کیا ہے۔
میڈیا آرگنائزیشن کی جوائنٹ کمیٹی نے پی ایم ڈی اے کو مسترد کردیا۔
بیان کے مطابق تاثر دیا گیا کہ میڈیا آرگنائزیشنز کو پی ایم ڈی اے پر کوئی سنجیدہ اعتراض نہیں، میڈیا آرگنائزیشنز اور وزارت اطلاعات کی میٹنگ پر بھی گمراہ کن خبریں دی گئیں۔
بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تمام نمائندوں نے مشترکہ طور پر پی ایم ڈی اے ڈرافٹ کو مسترد کیا۔
اس سے قبل ایوان اقبال لاہور میں سی پی این ای کے ساتھ میٹنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میڈیا کے حوالے سے زیر بحث آرڈیننس کا تعلق پچھلی حکومتوں سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ریگولیشنز، میڈیا ورکرز اور دیگر حوالوں سے فریم ورک پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میڈیا کے حوالے سے قانون سازی کیلئے اپوزیشن اور سی پی این سی کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
تاہم حقیقت میں دیکھا جائے تو حکومتی اعلانات اقدامات سے تضاد رکھتے ہیں ۔